January 1, 2026 9:53 AM | Prez - PM New Year

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے نئے سال کے موقعے پر ملک اور بیرونِ ملک میں مقیم شہریوں کو مبارکباد دی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے نئے سال کے موقعے پر ملک اور بیرونِ ملک میں مقیم شہریوں کو مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ نیا سال نئی توانائی اور مثبت تبدیلی کی علامت ہے اور خود شناسی نیز غور و فکر کا موقع فراہم کرتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے ملک کے سبھی شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک کی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے اپنے عزم کو مضبوط کریں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ سال بہترین صحت اور خوشحالی لائے گا، جس میں ہر شہری کی کوششوں میں کامیابی اور اُس کی تکمیل کا اعادہ ہوگا۔ جناب مودی نے معاشرے میں امن اور خوشحالی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

جبکہ اپنے پیغام میں نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سال سبھی کیلئے امن، اچھی صحت، خوشی اور مسرت لائے گا نیز ایک مضبوط اور ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں شہریوں کے اجتماعی عزم کو مضبوطی فراہم کرے گا۔×