December 1, 2025 2:56 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ناگالینڈ کے عوام کو ریاست کے یومِ تاسیس کے موقعے پر مبارکباد دی ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ناگالینڈ کے عوام کو ریاست کے یومِ تاسیس کے موقعے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ ریاست ایک گوناگوں ثقافت اور لامحدود فطری خوبصورتی سے مالا مال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی قبائلی گوناگونیت اور منفرد ورثہ فخر کا باعث ہے۔ صدر جمہوریہ نے ریاست کے لوگوں کو پُر امن، خوشحال اور ترقی پسند مستقبل کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ناگالینڈ کی شاندار ثقافت کا ذکر کرتے ہوئے اسے خدمت، ہمت اور ہمدردی سے وابستہ قرار دیا، جسے ملک بھر میں وسیع طور پر سراہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناگالینڈ کے لوگوں نے بھارت کی ترقی اور ثقافت کو مالا مال بنانے میں اہم رول ادا کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں لگاتار خود کو ممتاز رکھا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ ریاست آئندہ برسوں میں بھی خوشحالی اور ترقی کے ساتھ آگے بڑھتی رہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب امت شاہ نے کہا کہ ریاست کی درخشاں روایات اور اُس کے عوام کا مضبوط حوصلہ، ملک کے ثقافتی تانے بانے کو مستحکم کرتا ہے۔ انہوں نے ناگالینڈ میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا  اظہار کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔