صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ریاست کے یومِ تاسیس کے موقعے پر جھارکھنڈ کی عوام کو مبارکباد دی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر مرمو نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا کی سرزمین کے باصلاحیت اور محنت کش لوگوں نے ریاست اور پورے ملک کے فخر میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ریاست نے جو قدرتی وسائل میں مالامال ہے، ملک کی ترقی میں اپنا خاطر خواہ تعاون جاری رکھا ہے۔
وزیر اعظم جناب مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ بھگوان برسا منڈا کی سرزمین نے قبائلی ثقافت کو گوناگوں بنایا ہے اور اس سرزمین کی ایک تاریخ ہے، جو ہمت، جدّوجہد اور عزت نفس کی کہانیوں سے مالا مال ہے۔
انہوں نے ریاست اور اس کے سبھی لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر داخلہ شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جھارکھنڈ نے ہر ایک کوشش میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے، چاہے وہ آزادی کی تحریک ہو یا قوم کے فخر میں اضافہ کرنا ہو۔ انہوں نے جھارکھنڈ کو قدرتی وسائل اور قبائلی ثقافت کی ایک مقدس سرزمین قرار دیا۔×