صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر CP رادھا کرشنن، وزیر داخلہ امت شاہ اور طلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر، صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنی غیر معمولی قیادت کے ذریعہ انتہائی سخت محنت کی مثال پیش کرتے ہوئے جناب مودی نے ملک میں اپنے عظیم مقاصد کی حصولیابی کا ایک جذبہ ذہن نشین کرادیا ہے۔ محترمہ مرمو نے مزید کہا کہ آج عالمی برادری، وزیر اعظم کی رہنمائی میں زبردست عقیدہ رکھتی ہے۔
نائب صدر جمہوریہ رادھا کرشنن نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جناب مودی کی دانشمندانہ قیادت میں، بھارت عالمی منظرنامے پر اپنی چھاپ چھوڑ رہا ہے اور ایک ترقی یافتہ ملک بنے رہنے کے مقصد کی جانب لگاتار پیش قدمی کررہا ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم کو قربانی اور ایثار کی ایک علامت قرار دیا اور کہا کہ جناب مودی ملک کے کروڑوں لوگوں کے لئے باعث تحریک ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم لوگوں کی بہبود کے لئے بغیر رکے ہوئے انتھک کام کررہے ہیں۔
انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ جناب مودی نے بھارت کو نئی سمت، نئی تحریک اور نئی توانائی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے بھارت خوشحال ہوگا، بااختیار بنے گا اور 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے عزم کو پورا کرے گا۔x