صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیراعظم نریندر مودی نے میگھالیہ، تریپورہ اور منی پور ریاستوں کے یوم تاسیس کے موقع پر آج مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ یہ ریاستیں ثقافتی ورثے، گوناگوں روایات اور غیر معمولی قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہیں۔
جناب رادھا کرشنن نے امید ظاہر کی کہ یہ ریاستیں مجموعی ترقی، ثقافتی ورثے اور پائیدار ترقی کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دینا جاری رکھیں گی۔
جناب نریندر مودی نے بھی دعا کی کہ آنے والے دنوں میں اِن ریاستوں میں خوشحالی آئے۔×