صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے سال-2026 کے موقعے پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ نیا سال، نئی توانائی اور مثبت تبدیلی کی علامت ہے اور خود احتسابی اور نئے عہد کا موقع فراہم کرتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے ملک کے سبھی شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک کی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے اپنے عزم کو مضبوط کریں۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سال سبھی کیلئے امن، اچھی صحت، خوشی اور خوشحالی لائے گا اور ایک مضبوط اور ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں شہریوں کے اجتماعی عزم کو مضبوطی فراہم کرے گا۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ سال اچھی صحت اور خوشحالی لائے گا، جہاں ہر شہری کی کوششوں کو کامیابی ملے گی۔ جناب مودی نے سماج میں امن اور خوشحالی کی دعا کی۔×