ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 27, 2024 9:58 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں نے سیاسی پارٹیوں سے قطع نظر آج آنجہانی سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو نئی دلّی میں اُن کی رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں نے سیاسی پارٹیوں سے قطع نظر آج آنجہانی سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو نئی دلّی میں اُن کی رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔

بعد میں ایک ویڈیو پیغام میں جناب مودی نے کہا کہ ملک، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال سے گہرے صدمے میں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی زندگی آئندہ نسلوں کیلئے ایک مثال ہے کہ کس طرح لوگ جد و جہد کا سامنا کرتے ہوئے بلندیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال سے اقتصادی اصلاحات کا ایک دور ختم ہوگیا ہے۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ وہ ایک قابل ماہر اقتصادیات تھے، جنہوں نے معیشت کو مستحکم کیا۔ NCP-SP کے صدر شرد پوار نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ ایک بہترین انسان تھے، جو اپنے کردار اور ایمانداری کیلئے جانے جاتے تھے اور وہ ایک اچھے منتظم بھی تھے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ڈاکٹر منموہن سنگھ سے وابستہ لمحات کو یاد کیا۔

راشٹریہ سوئم سیوک سَنگھ نے بھی سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔