صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے شہر دارجیلنگ میں ایک پُل حادثے کے سبب جانیں تلف   ہو جانے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے شہر دارجیلنگ میں ایک پُل حادثے کے سبب جانیں تلف   ہو جانے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر مرمو نے کہا کہ دارجیلنگ میں شدید بارش اور زمینی تودے کھسکنے کی وجہ سے جانوں کا نقصان، تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے متاثرہ کنبوں کے تئیں دِلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور بچاؤ اور راحت کارروائی کی کامیابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ رادھا کرشنن نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

جناب مودی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ زخمی افراد جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دارجیلنگ اور اُس کے آس پاس علاقوں کی صورتحال پر، شدید بارش اور زمینی تودے کھسکنے کے تناظر میں قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کے، اپنے عزم کا اظہار کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔