صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، جو گجرات کے 4 روزہ دورے پر ہیں، آج مجسمہئ اتحاد جائیں گی اور سردار وَلبھ بھائی پٹیل کو گلہائے عقیدت نذر کریں گی۔ وہ یہاں کے اہم پُر کشش مقامات کے ساتھ ساتھ ایکتا نگر کے احاطے کا بھی معائنہ کریں گی۔ گجرات کے اپنے دورے کے دوران صدر جمہوریہ احمد آباد اور گاندھی نگر میں دو کنووکیشن تقریب میں شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ کَچھ ضلعے کے مشہور مقامات پر بھی جائیں گی۔
پیش ہے ایک رپورٹ
V/C Aparna Khunt
صدر جمہوریہ ایکتا نگر سے احمد آباد جائیں گی، جہاں وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کے 44 ویں جلسہئ تقسیمِ اسناد میں شرکت کریں گی۔ صدر جمہوریہ تعلیم مکمل کرنے والے طلبا سے خطاب بھی کریں گی۔ تقسیمِ اسناد کی تقریب کے دوران 430 طلبا مختلف ڈیزائن کے شعبوں میں ڈگریاں حاصل کریں گے۔ کل صدر جمہوریہ گاندھی نگر میں نیشنل فورنسِک سائنسز یونیورسٹی کے تیسرے جلسہئ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔ کل ہی محترمہ مرمو بھُج میں زلزے کی یادگار اِسمرتی وَن بھی جائیں گی۔ یکم مارچ کو وہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ Dholavira کا معائنہ کریں گی۔