December 3, 2025 9:42 AM | Prez Kerela Visit

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، آج کیرالہ کے شہر ترواننت پورم میں، بحریہ کے کام کاج کا نظارہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، بحریہ کے کام کاج کے مظاہرے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرنے کیلئے آج سہ پہر ترووننت پورم پہنچیں گی۔

ترووننت پورم کے قریب Shangumugham بیچ، بھارتی بحریہ کے کام کاج کے مظاہرے کا نظارہ کرنے کیلئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا استقبال کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ صدر جمہوریہ آج سہ پہر ترووننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچیں گی اور ساحل کی جانب روانہ ہوں گی، جہاں وہ مہمانِ خصوصی کے طور پر اِس تقریب میں شرکت کریں گی۔ MH-60-R ہیلی کاپٹر Shangumugham میں صدر جمہوریہ کو شاندار سلامی پیش کرے گا۔

بحریہ کے کام کاج کے اِس مظاہرے میں اُس کی طاقت اور جنگی تیاری کا مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں 19 بڑے جنگی جہاز اور 32 طیارے شامل ہوں گے، جن میں لڑاکا طیارے اور نگرانی کرنے والے طیارے بھی شامل ہیں۔

تقریب کے بعد صدر جمہوریہ، لوک بھون کیلئے روانہ ہوں گی اور کَل صبح دلّی واپس آجائیں گی۔