ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 23, 2025 9:44 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، آج نئی دلی میں ایک تقریب کے دوران سال 2023 کیلئے 71ویں نیشنل فلم ایوارڈس عطا کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، آج نئی دلی میں ایک تقریب کے دوران سال 2023 کیلئے 71ویں نیشنل فلم ایوارڈس عطا کریں گی۔ اِس موقع پر سرکردہ فلم اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر موہن لال کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ عطا کیا جائے گا، جو سنیما کے شعبے میں سب سے اعلیٰ اعزاز ہے۔

V/C Priya

سال 2023 کے لیے مختلف زمروں میں 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز عطا کیے جائیں گے۔ یہ ایوارڈز فلم سازی، اداکاری اور فلمی کہانی کار کے لیے دیے جائیں گے۔ بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ ہندی فلم 12ویں فیل کو دیا جائے گا، جبکہ بہترین ہندی فیچر فلم ایوارڈKathal: A Jackfruit Mystery  کو دیا جائے گا۔ بہترین اداکاری کے زمرے میں نیشنل فلم ایوارڈس اداکار شاہ رخ خان کو اُن کی فلم ”جوان“ کے لیے عطا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اداکارVikrat Massey  کو بھی 12ویں فیل کے لیے دیا جائے گا۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ رانی مکھرجی کو فلم Chatterjee vs Mrs. ناروے میں بہترین اداکاری کیلئے ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔ بہترین ہدایت کاری کا اعزاز Sudipto Sen کی The Kerala Story کو دیا جائے گا۔ ہندی فلم راکی اور پریم کہانی کو بہترین مقبول فلم کیلئے ایوارڈ دیا جائے گا۔ ہندی فلم جوان کے لیے بہترین فی۔میل Play Back سنگر کا ایوارڈ شلپا راؤ کو دیا جائے گا۔ جبکہ مردوں کے زمرے میں PVNS روہت کو تیلگو فلم Baby کیلئے ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔

نئی دلی سے Priya Mondal کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں………