صدر جمہوریہ دروپدری مرمو نے کہا ہے کہ بھارت کا قومی ہدف عالمی سوپر پاور بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بنیادی ڈھانچہ، حفظان صحت، خلاء، سائنس، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت جیسے کئی مختلف شعبوں میں ایک لمبا سفر طے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہدف کو حاصل کر رہے ہوں گے، تعلیم یقینی طور پر ملک کی تعمیر اور بھارت کے مستقبل کو سوارنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ آج سہ پہر کٹک میں Ravenshaw یونیورسٹی کے 13 ویں سالانہ کونوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ مرمو نے طلباء سے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں ”Country First, Soil First“ کے عہد کو یاد رکھیں اور اپنے آپ کو دیانت داری اور زدے دارے کے مضبوط جذبے کے ساتھ سماج کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔×
Site Admin | July 15, 2025 2:42 PM
صدر جمہوریہ دروپدری مرمو نے کہا ہے کہ بھارت کا قومی ہدف عالمی سوپر پاور بننا ہے