صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج بھارتی کلاسیکی ڈانسر اور Padma ایوارڈ یافتہ Kumudini Lakhia کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ محترمہ Lakhia نے کتھک ڈانس میں معاصر اختراعات کے ذریعے اس فن کو نئی جدتوں سے ہمکنار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے Kumudini Lakhia کو ایک غیر معمولی ثقافتی Icon قرار دیتے ہوئے کہا کہ کتھک اور بھارتی کلاسیکی رقص کے تئیں اُن کا جذبہ اُن کے کارہائے نمایاں میں جھلکتا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ انھوں نے رقص کے فن میں کئی نسلوں کو پروان چڑھایا اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔x