فوج کے دن کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی اور دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے ملک کے بہادر فوجیوں، آزمودہ کار سابق فوجیوں اور اُن کے اہل خانہ کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے بحران اور قدرتی آفات کے دوران انسانی ہمدردی کے کام کرنے کیلئے بھارتی فوج کی ستائش کی۔ انہوں نے قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں فوج کے اہم رول کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت مختلف اصلاحات اور جدیدیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، مسلح فورسز اور ان کے اہل خانہ کی بہبودکے تئیں عہد بستہ ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج اپنی دلیری، حوصلے، قربانی اور ماہرانہ صلاحیت کیلئے جانی جاتی ہے۔ انہوں نے ملک کی سلامتی اور قدرتی آفات کے دوران شہریوں کی مدد کی خاطر بھارتی فوج کے پختہ عزم کی بھی ستائش کی۔
دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے بھی، اس موقع پر بھارتی فوج کے سبھی اہلکاروں کو نیک خواہشات پیش کیں۔x