عمرہ کی غرض سے سعودی عرب گئے 42 بھارتی زائرین اُس وقت جاں بحق ہوگئے، جب اُن کو مکہ سے مدینہ لے جارہی مسافر بس آج صبح سویرے ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب زائرین عمرہ کے ارکان ادا کرنے کے بعد مکہ سے مدینہ کی طرف جا رہے تھے۔
اس دوران ریاض میں بھارتی سفارتخانہ اور جدہ میں بھارتی قونصل خانہ، تمام ممکنہ امداد فراہم کر رہا ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر، سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مدینہ حادثے میں بھارتی شہریوں سمیت جانی نقصان پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ A ریونت ریڈی نے بھی حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایک ریلیز میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ بس میں سوار بیشتر مسافر حیدرآباد کے رہنے والے تھے۔
Site Admin | November 17, 2025 9:47 PM
صدر جمہوریہ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے سعودی عرب میں ایک بس اور ٹینکر کے درمیان شدید ٹکّر کے حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین کی ہلاکت پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ مہلوکین میں سے زیادہ تر کا تعلق تلنگانہ سے ہے