November 24, 2025 9:38 PM

printer

صدر جمہوریہ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے اُنھیں خراجِ عقیدت پیش کرنے میں قوم کی قیادت کی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سرکردہ اداکار اور پدم بھوشن ایوارڈ سے سرفراز دھرمیندر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں صدر جمہوریہ مرمو نے کہا ہے کہ فلمی دنیا کے اِس عظیم اداکار کا انتقال بھارتی سینما کا بڑا نقصان ہے۔ وزیر اعظم نے دھرمیندر کو ایک شہرۂ آفاق فلم شخصیت اور ایک ایسے اداکار کے طور پر یاد کیا ہے جنھوں نے ہر کردار میں لطف اندوزی اور گہرائی پیدا کردی۔
وزیر اعظم نے اِس بات کا بھی ذکر کیا کہ دھرمیندر نے جو الگ الگ قسم کے کردار ادا کئے، اُن کی بازگشت اب بھی لاکھوں لوگوں کے دِلوں میں پائی جاتی ہے۔ اُن کی سادگی، انکساری اور گرمجوشی کی وجہ سے اُنھیں آف اسکرین بھی اُتنا ہی پسند کیا جاتا رہا۔ مرکزی وزرا امت شاہ، راجناتھ سنگھ اور اشونی ویشنو نے بھی دھرمیندر کے انتقال پر افسوس ظاہر کیا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔