January 1, 2025 3:21 PM

printer

صدر جمہوریہ، نائب صدر اور وزیراعظم نے لوگوں کو نئے سال کے موقع پر مبارک باد دی ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیراعظم نریندر مودی نے، نئے سال 2025 کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر صدر جمہوریہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بھارت اور دنیا کے روشن، سب کی شمولیت پر مبنی اور پائیدار مستقبل کی خاطر مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے 2025 کو بھارت کے جمہوری سفر کا ایک یادگار مرحلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہم، آئین کے 100 برس مکمل ہونے کی آخری سہ ماہی میں داخل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت 2047 میں وکست بھارت کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے آئین کے معماروں کے نظریات کی تکمیل کیلئے خود کو پھر سے وقف کرنے کا ہے۔ شہریوں کو نئے سال میں بہترین صحت اور خوشحالی کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی کہ یہ سال ہر کسی کی زندگی میں نئی امیدیں، کامیابی اور بے شمار خوشیاں لے کر آئے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔