ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 23, 2024 10:36 PM

printer

صدرِ جمہوریہ نے میڈیکل کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تناظر میں میڈیکل اور انجینئرنگ اداروں کے درمیان اشتراک و تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمونے کہا ہے کہ میڈیکل کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال نے میڈیکل اور انجینئرنگ اداروں کے درمیان اشتراک و تعاون کو بے حد اہم بنا دیا ہے۔ صدرِ جمہوریہ آج شام نئی دلّی میں Vardhaman Mahavir میڈیکل کالج اور صفدرجنگ اسپتال کے چھٹے جلسہئ تقسیمِ اسناد سے خطاب کررہی تھیں۔

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ Vardhaman Mahavir میڈیکل کالج اور صفدرجنگ اسپتال، تحقیق اور اختراع کیلئے دلّی میں واقع انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے اداروں کے ساتھ اشتراک کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین موضوعاتی معلومات کا تبادلہ ہر ایک کے مفاد میں ہوگا۔

محترمہ مرمو نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹرس بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہدف کے حصول میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹروں کا عزم تعلیم، تحقیق اور صنعت کاری کے ذریعے حفظانِ صحت کے شعبے میں بھارت کو سب سے آگے لانا ہونا چاہیئے۔ صدرِ جمہوریہ نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ NIRF انڈیا کی درجہ بندی میں Vardhaman Mahavir میڈیکل کالج اور صفدرجنگ اسپتال ملک کے سرفہرست 20 میڈیکل اداروں میں شامل ہیں۔x