صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کَل نئی دلّی میں ایک تقریب کے دوران فاتحین کو 71 ویں قومی فلم ایوارڈس سے نوازیں گی۔ بہترین فلم کا ایوارڈ، ہندی فلم ’’12th فیل‘‘ کو دیا جائے گا۔ بہترین اداکار کے زمرے کا قومی فلم ایوارڈ اداکار شاہ رخ خان کو، اُن کی فلم ’’جوان‘‘ اور اداکار وِکرانت Massey کو فلم ’’12th فیل ‘‘ کیلئے دیا جائے گا۔ آزمودہ کار اداکار، ہدایت کار اور فلم ساز موہن لال کو سال 2023 کے باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ حال ہی میں انعامات کا اعلان کرتے ہوئے، فیچر فلم زمرے کی جیوری کے چیئرمین آشوتوش گواریکر نے کہا تھا کہ اداکارہ رانی مکھرجی کو، اُن کی فلم ’’مسز چیٹرجی Vs ناروے ‘‘ میں بہترین کارکردگی کیلئے بہترین اداکارہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
غیرفیچر فلم زمرے کی جیوری کے چیئرمین پی شَشادری نے کہا کہ سومیہ جیت گھوش دَستی دار کی ہدایت کاری والی فلم ’’Flowering Man‘‘ نے بہترین غیر فیچر فلم ایوارڈ جیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیوش ٹھاکر کو بہترین ہدایت کار کا انعام ملا ہے۔ جناب شَشادری نے کہا کہ ’’God Vulture and Human ‘‘ نے بہترین Documentry کا انعام اپنے نام کیا ہے۔ جیوری کے اعلان کے مطابق ہندی فلم ’’Rocky اور رانی‘‘ کی پریم کہانی نے مجموعی طور پر تفریح کے معاملے میں بہترین مقبول فلم کا انعام جیتا ہے، جبکہ قومی، سماجی اور ماحولیاتی اقدار کو فروغ دینے کیلئے ’’Sam بہادر ‘‘ کو بہترین فیچر فلم قرار دیا گیا ہے۔ جی وی پرکاش کمار کو تمل فلم ’’Vaathi ‘‘ کیلئے بہترین موسیقار کیلئے چنا گیا ہے۔ گلوکار شِلپا راؤ نے ہندی فلم ’’جوان‘‘ کیلئے اور گلوکار PVNS روہت نے تیلگو فلم ’’Baby ‘‘ کیلئے بہترین گلوکار کا انعام جیتا ہے۔
Site Admin | September 22, 2025 9:41 PM
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کَل نئی دلّی میں ایک تقریب کے دوران فاتحین کو 71 ویں قومی فلم ایوارڈس سے نوازیں گی