December 28, 2025 3:07 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کرناٹک میں Karwar میں بحریہ کے اڈے پر آبدوز میں سوار ہوئیں

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج کرناٹک میں Karwar بحریہ کے اڈے پر آبدوز میں سوار ہوئیں۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل دِنیش ترپاٹھی بھی Kalvari زمرے کی آبدوز INS Vaghsheer میں صدرِ جمہوریہ کے ہمراہ گئے۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے پہلی مرتبہ اِس آبدوز میں سفر کیا ہے اور وہ ایسا کرنے والی دوسری صدرِ جمہوریہ ہیں۔

اِس سے قبل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے وشاکھاپٹنم میں 2006 میں آبدوز کا سفر کیا تھا۔

Karwar پہنچنے پر کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت نے صدرِ جمہوریہ کا خیر مقدم کیا۔ محترمہ دروپدی مرمو گوا، کرناٹک اور جھارکھنڈ کے چار دن کے دورے پر گئی ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔