ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 26, 2024 2:53 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے 17 بچوں کو، اُن کی غیرمعمولی کامیابیوں پر، پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار عطا کئے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں، سات زمروں میں 17 بچوں کو ان کے غیر معمولی کاموں کیلئے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار عطا کیے۔ 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے 17 بچوں کو آرٹ اور ثقافت، بہادری، اختراع، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سماجی خدمات، کھیل کود اور ماحولیات کے شعبوں میں اُن کے غیر معمولی کاموں کیلئے بال پُرسکار سے نوازا گیا۔ ہر انعام یافتہ کو ایک میڈل، ایک سر ٹیفکیٹ اور ایک توصیف نامہ دیا گیا۔ صدر مرمو نے اِس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، Veer Bal Diwas پر صاحب زادوں کی بہادری اور قربانی کے تئیں بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ یہ دن سِکھوں کے دسویں گُرو، گُرو گوبند سنگھ کے کم عمر بیٹوں کی بے مثال قربانی اور بہادری کے احترام میں منایا جاتا ہے۔

انعام حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ اُن کا کام غیرمعمولی اور حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اِن میں سے ہر ایک میں بے مثال صلاحیتیں ہیں اور اِن کی حصولیابیوں سے ملک کے تمام شہریوں کو ایک جذبہ فراہم ہوگا۔ صدر مرمو نے ہر ایک سے زور دے کر کہا کہ وہ سبھی شہریوں میں بیداری لانے کیلئے مختلف میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے، بڑے پیمانے پر اِن حصولیابیوں کے بارے میں بتائیں۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ بچوں کو موقعے فراہم کرنا اور اُن کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا، ملک کی روایات کا حصہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اِس روایت کو اور بھی مضبوط کیا جانا چاہیئے۔

صدر مرمو نے کہا کہ سال 2047 میں جب ملک، اپنی آزادی کی صدی کا جشن منائے گا تو یہ انعام یافتہ بچے، ملک کے شاندار شہری ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اِس طرح کے باصلاحیت لڑکے اور لڑکیاں، ایک ترقی یافتہ ملک کے معمار بنیں گے۔ پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار حاصل کرنے والے بچوں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بات چیت کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار حاصل کرنے والوں سے بات چیت بھی کی۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت میں فن وثقافت کے شعبے میں ایوارڈ حاصل کرنے والے تمل ناڈو کے  janane Narayanan نے خوشی کا اظہار کیا۔ کھیل کے شعبے میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے آندھراپردیش کے Jessy Raj نے کہا کہ ہر بچے کو ایکسٹرا کریکُلر ایکٹویٹیز میں شامل ہونا چاہئے اور والدین کو اس سلسلے میں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔