صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہر ایک سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ پانی کی دستیابی اور اِس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کریں۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی آج کے وقت میں پانی کی بلارکاوٹ فراہمی پر اثرانداز ہورہی ہے۔ نئی دلّی میں، پانی سے متعلق چھٹے قومی ایوارڈز 2024 اور Jal Sanchay Jan Bhagidari ایوارڈز عطا کرتے ہوئے، صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ پانی کا، ملک کیلئے کفایتی استعمال لازمی ہے کیونکہ ملک میں آبادی کے اعتبار سے پانی کے وسائل محدود ہیں۔
صدرِ جمہوریہ نے یہ بات بھی خاص طور پر کہی کہ پانی کی بچت سے متعلق عوامی شراکت داری کے پروگرام کے تحت، جو پچھلے سال شروع کیا گیا ہے، پانی کو زیرِ زمین ذخیرہ کرنے کی 35 لاکھ سے زیادہ جگہیں تعمیر کی گئی ہیں۔جل شکتی کے وزیر سی آر پاٹل، جل شکتی کے وزیرِ مملکت وی سومناّ اور راج بھوشن چودھری بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ یہ ایوارڈز 46 فاتحین کو 10 زمروں کے تحت عطا کئے گئے ہیں۔ مہاراشٹر نے بہترین ریاست کے زمرے میں پہلا مقام حاصل کیا ہے، جبکہ گجرات اور ہریانہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔