January 1, 2026 2:56 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں ہے بلکہ ملک میں مثبت تبدیلی لانے کا ایک موقع ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں ہے بلکہ ملک میں مثبت تبدیلی لانے کا ایک موقع ہے۔ آج راشٹرپتی بھون میں AI کی تیاری کے سلسلے میں SOAR-Skilling کے تحت ایک خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اِس ٹیکنالوجی کو سیکھنا ہر کسی کیلئے ضروری ہوگیا ہے۔ اِس تقریب کے دوران، صدرِ جمہوریہ نے تربیت حاصل کرنے والے افراد کو AI سرٹیفکیٹس عطا کئے، جن میں طلباء اور ارکانِ پارلیمنٹ شامل تھے اور انہوں نے Skill The Nation Challenge نام کی قومی بیداری مہم کا آغاز کیا۔

 صدرِ جمہوریہ نے ارکانِ پارلیمنٹ کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی ستائش کی اور انہوں نے اپنے قائدانہ کردار میں اِسے استعمال کرنے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اِس چیلنج کا مقصد AI کے بارے میں بیداری اور اقتصادی خودکفالت کو فروغ دینا ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے امید ظاہر کی کہ یہ پہل لاکھوں تربیت پانے والے افراد کو بااختیار بنانے، اُن کے ہنر میں اضافہ کرنے اور انہیں ملک کی مستقبل کیلئے تیار افرادی قوت کے طور پر تیار کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔

SB – President Murmu