December 14, 2025 3:21 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ توانائی کو محفوظ رکھنا اب صرف ایک متبادل نہیں رہ گیا ہے بلکہ یہ موجودہ وقت کی ایک ضرورت ہے

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ توانائی کو محفوظ رکھنا اب صرف ایک متبادل نہیں رہ گیا ہے بلکہ یہ موجودہ زمانے کی ایک ضرورت ہے۔ وہ توانائی کو محفوظ رکھنے کے قومی دن کے موقع پر آج نئی دلّی میں ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ صدرِ جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ توانائی کی ہر ایک یونٹ کی بچت سے فطرت کے تئیں ذمہ داری کے احساس کی عکاسی ہوتی ہے اور یہ مستقبل کی نسلوں کے تئیں ذمہ داری اور احساس کا بھی مظہر ہے۔

محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بھارت نے توانائی کو محفوظ رکھنے اور ماحولیات کیلئے سازگار توانائی کی منتقلی کے شعبوں میں اہم قدم اٹھائے ہیں۔

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ بھارت نے ماحولیات کیلئے سازگار توانائی کے تعلق سے اپنے وعدے کو مقررہ وقت سے پہلے ہی پورا کرلیا ہے اور یہ توانائی کی صلاحیت میں اضافے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی سمت ایک اہم کامیابی ہے۔

اِس موقع پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے توانائی کو محفوظ رکھنے سے متعلق قومی ایوارڈس 2025 کے فاتحین اور اِسی موضوع پر Painting کے قومی مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والوں کی عزت افزائی بھی کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔