December 23, 2025 2:51 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ انٹلی جنس بیورو لوگوں کو سکیورٹی فراہم کرنے اور ملک کے اتحاد اور سالمیت کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کرتا رہا ہے

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ انٹلی جنس بیورو لوگوں کو سکیورٹی فراہم کرنے اور ملک کے اتحاد اور سالمیت کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کرتا رہا ہے۔ وہ آج نئی دلّی میں انٹلی جنس بیورو کا 38واں صد سالہ Endowment لیکچر دے رہی تھیں۔ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ گذشتہ دہائی کے دوران انٹلی جنس بیورو جیسی سکیورٹی ایجنسیوں نے ملک کے اندر کئی طرح کے خطرات کو دور کیا ہے۔

صدرِ جمہوریہ نے ملک کی داخلی سلامتی کیلئے انٹلی جنس بیورو کے غیر معمولی رول کی بہت ستائش کی اور کہا کہ یہ ادارہ، اُن سورماؤں کی ایک ایجنسی ہے، جو ہماری نظروں کے سامنے نہیں ہوتے۔

اِدھر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ، امورِ داخلہ کے وزیرِ مملکت Bandi سنجے کمار اور داخلہ سکریٹری گووند موہن بھی اِس موقع پر موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔