ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 1, 2025 9:48 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کرناٹک کے میسورو میں واقع All India Institute of Speech and Hearing, AIISHسے بات چیت کے عمل میں حائل رکاوٹوں سے نمٹنے کیلئے نئی اور اختراعی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کی اپیل کی

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کرناٹک کے میسورو میں واقع All India Institute of Speech and Hearing, AIISHسے بات چیت کے عمل میں حائل رکاوٹوں سے نمٹنے کیلئے نئی اور اختراعی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کی اپیل کی۔ ادارے کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے، صدرِ جمہوریہ نے آج کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس کے حامل AIISH کو تحقیقی اداروں، اسٹارٹ اَپس اور فارغ التحصیل طلباء کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے مسائل کو حل کرنا چاہیئے۔ 
صدرِ جمہوریہ نے سمعی آلات کی تیاری میں بھارت کے خودکفیل بننے کی ضرورت پر زور دیا اور گویائی اور سماعت کے مسائل سے دو چار لوگوں کیلئے قومی پالیسیاں مرتب کرنے میں اہم رول ادا کرنے کی اپیل کی۔ 

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔