December 31, 2025 10:27 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک اور بیرونِ ملک مقیم شہریوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئے سال کے موقع پر ملک اور بیرونِ ملک مقیم شہریوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اپنے پیغام میں، صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ نیا سال نئی توانائی اور مثبت تبدیلی کی علامت ہے اور یہ خود احتسابی اور نئے عزائم اور ارادوں کیلئے ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قومی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے اپنے عزم کو مزید مستحکم کریں۔
اس دوران دنیا بھر میں، نئے سال کی تقریبات کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔ بحرالکاہل کے جزیرہ نما ملک Kiribati نے سب سے پہلے نئے سال 2026 کا استقبال کیا، جہاں Line Islands میں گھڑی میں 12 بجتے ہی نیا سال شروع ہو گیا۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں بھی اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا۔ بحرالکاہل کے دیگر جزیرہ نما ملکوں میں بھی نئے سال کا جشن منایا گیا۔x