صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک اور بیرون ملک میں بھی بھارتی شہریوں کو شری کرشنا جمناشمٹی کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ بھگوان شری کرشن کی زندگی اور تعلیمات ہمیں خود کی ترقی اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کو احساس کی تحریک دیتی ہیں۔
صدر مرمو نے کہا کہ بھگوان شری کرشن نے دھرم کا راستے کی پیروی کرتے ہوئے حتمی سچائی کے بارے میں بنی نوع انسان کو واقف کرایا۔ صدرِ جمہوریہ مرمو نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ تہوار لوگوں کو یوگیشور شری کرشن کی مجسم ابدی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔x