ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 2, 2025 2:49 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے سال 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے مقصد کے حصول کیلئے اجتماعی کوششوں اور خواتین اور مردوں کی مساویانہ شمولیت پر زور دیا ہے

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے بھارت کے عہد پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2047 تک اِس مقصد کے حصول کیلئے مردوں اور خواتین دونوں کو برابر سے شامل ہونا ہوگا۔ آج ہری دوار میں پتنجلی یونیورسٹی کے دوسرے تقسیمِ اسناد کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے نظریے کو حقیقت کی شکل دینے کیلئے اجتماعی کوشش ضروری ہے۔ خواتین کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ تعلیم یافتہ بیٹیاں ملک کی شان بڑھائیں گی۔

بعد میں محترمہ دروپدی مرمو دہرادون میں راج پور روڈ پر ایک پیدل اوور برِج کا افتتاح کریں گی اور راشٹرپتی نکیتن میں ادب، ثقافت اور آرٹ سے متعلق بین الاقوامی فیسٹیول کے شرکاء سے گفتگو کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اترا کھنڈ کے تین دن کے دورے پر آج دہرادون پہنچیں۔ Jolly Grant ہوائی اڈے پر ریاست کے گورنر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ گرمیت سنگھ اور  وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اُن کا خیر مقدم کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔