خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر آج نئی دلّی میں دن بھر طویل ”ناری شکتی سے وِکست بھارت“ کے موضوع پر قومی کانفرنس شروع ہوئی، جس کی صدارت، صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کررہی ہیں۔ اس موقع پر صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ خواتین کی دین اور کاوشوں کی عزت افزائی کیلئے خواتین کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن مردوں اور خواتین کے درمیان مساوات کو بڑھاوا دینے کیلئے خود کو وقف کردینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے دنیا میں بھارت کے تیسری سب سے بڑی معیشت بننے سے پہلے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر محنت کش طبقے میں اور زیادہ خواتین کی شمولیت پر زور دیا ہے۔ قومی سطح کی اِس کانفرنس کے بعد تین تکنیکی اجلاس بھی ہوں گے۔ خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی وزیر مملکت اَناّ پورنا دیوی بھی اس تقریب میں موجود ہیں۔x