صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو، اُن کے 156 ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ گاندھی جینتی کی ماقبل شام اپنے پیغام میں صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ یہ بابائے قوم کے نظریات اور اقدار کیلئے خود کو وقف کرنے کا موقع ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے امن، تحمل اور سچائی کا پیغام دیا، جو پوری انسانیت کیلئے ترغیب ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے مزید کہا کہ مہاتما گاندھی نے اپنی زندگی، چھوت چھات، ناخواندگی، بری عادتوں اور سماجی برائیوں کو ختم کرنے میں وقف کردی اور سماج کے کمزور طبقوں کی مدد کی اور انہیں استحکام بخشا۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے چرخے کے ذریعے خود انحصاری کا پیغام دیا، جس کا مقصد خود انحصار، خود کفیل اور تعلیم یافتہ بھارت بنانا ہے۔
صدرِ جمہوریہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چلنے کا عزم کریں اور ملک کی ترقی اور بہبود کیلئے عہد بستہ رہیں۔ x