December 29, 2025 9:33 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا ہے کہ ملک کو کوڑے کرکٹ کے بندوبست اور پائیداری جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے، جس کیلئے تکنیکی مہارت کے ساتھ ساتھ سماجی اور اقتصادی نظریے کی بھی ضرورت ہے

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا ہے کہ ملک کو کوڑے کرکٹ کے بندوبست اور پائیداری جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے، جس کیلئے تکنیکی مہارت کے ساتھ ساتھ سماجی اور اقتصادی نظریے کی بھی ضرورت ہے۔ صدرِ جمہوریہ آج جمشید پور کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے 15ویں جلسۂ تقسیمِ اسناد سے خطاب کررہی تھیں۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ روایتی اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں حکومتی اقدامات، ہنرمند نوجوانوں کیلئے کاروبار کے مواقع پیدا کررہے ہیں، جس سے اُن کے اور دیگر افراد کیلئے روزگار پیدا ہورہا ہے۔
اِس سے قبل دن میں، صدرِ جمہوریہ نے جمشید پور میں سَنتھالی زبان کے OI Chiki رسم الخط کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی۔ OI Chiki رسم الخط سَنتھل قبائلی برادری کیلئے اہم ثقافتی اور لسانی اہمیت رکھتا ہے، جسے 1925 میں پنڈت رگھوناتھ مرمو نے قائم کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔