December 26, 2025 10:04 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلی میں ویر بال دِوس کے موقعے پر، پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار عطا کیے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلی میں ویر بال دِوس کے موقعے پر، پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار عطا کیے۔ اِس سال 18 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے 20 بچوں کو اُن کی نمایاں کامیابی اور کارکردگی کیلئے یہ ایوارڈ دیے گئے۔
اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ اِن ایوارڈ سے ایوارڈ حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور پورے ملک میں دیگر بچوں کو بھی ترغیب ملے گی۔ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے بچوں نے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اِن میں بہادری، آرٹ اور کلچر، ماحولیات، اختراع اور سائنس اور ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ہر سال یہ دن سری گرو گوبند سنگھ جی کے بیٹوں صاحبزادہ بابا زورآور سنگھ جی اور بابا فتح سنگھ جی کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے، جن کی بے مثال قربانی سے، نسلوں کو تحریک ملتی رہے گی۔
صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں، انعام یافتہ بچوں میں سے کچھ کی غیر معمولی حصولیابیوں کو اُجاگر کیا۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے حیدرآباد کے وِشوناتھ کارتھکے نے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار حاصل کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
انھوں نے کہا کہ Seven Summit چیلنج کو مکمل کرنے والے سب سے کم عمر بھارتی ہونے کے اعتراف میں اُنھیں یہ اعزاز ملا ہے اور اِس وقت اُن کے پاس چار عالمی ریکارڈز ہیں۔
بہار کی Sunaina Kumari نے کہا کہ پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار، اُن کے بھائی کی غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں دیا گیا ہے جن کی ایک بچے کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے جان چلی گئی تھی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔