ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 3, 2025 2:35 PM | Prez.Uttarakhand

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتراکھنڈ اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم، صحت اور انسانی فروغ کے شعبے میں ریاست کی پیش رفت کی ستائش کی۔

صدر جمہوریہ دوپدی مرمو نے آج اتراکھنڈ ریاستی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ جامع ترقیاتی کوششوں کے نتیجے میں ریاست میں انسانی فروغ کے مختلف اشاریوں کے کئی پیمانوں میں بہتری آئی ہے۔ خواندگی کی بڑھتی ہوئی شرح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ریاست میں خواتین کی تعلیم کا دائرہ بڑھ گیا ہے۔

محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ زچہ بچہ کی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے اور سرکار حفظانِ صحت کی خدمات کو اور زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ اتراکھنڈ کی پوِتر دھرتی سے روحانیت اور دلیری کی روایات کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ پوِتر دھرتی کئی سادھو سنتوں کا مسکن رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کماؤں اور گڑھوال Regiments سے ریاست کی دلیری اور بہادری کی شاندار روایت کی عکاسی ہوتی ہے۔

صدرِ جمہوریہ نے مزید کہا کہ بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے اور مادرِ وطن کی نگہبانی کرنے کیلئے ریاست کے نوجوانوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جاتا ہے۔

محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ اتراکھنڈ سے کئی عوامی نمائندوں نے ملک کی جمہوری روایت کو مستحکم بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔