July 13, 2025 3:43 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آرٹ، ادب، سائنس اور سماجی خدمات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی چار نامور شخصیات کو راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ممتاز وکیل اُجول دیوراؤ نکم، سماجی کارکن C Sadananadan  ماسٹر، سابق خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا اور تاریخ داں اور ماہر تعلیم ڈاکٹر میناکشی جین کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔

داخلی امور کی وزارت نے اپنے ایک نوٹی فکیشن میں اِس فیصلے کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے اُجول نِکم نے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے کیس میں ایک سرکاری وکیل کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والے C Sadananadan  ماسٹر، کا تعلیم میں ایک طویل کیریئر رہا ہے۔ جناب ہرش وردھن شرنگلا، امریکہ، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ میں سفیر کے طور خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے 2023میں بھارت کی جی-ٹوینٹی کی صدارت کے لئے اعلیٰ رابطہ کار کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ڈاکٹر میناکشی جین گارگی کالج دہلی یونیورسٹی میں تاریخ کی ایسوسیئیٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ صدر جمہوریہ نے آرٹس، ادب، سائنسز اور سماجی خدمات کے شعبوں میں گرانقدر کردار ادا کرنے کے لیے 12 شخصیات کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔

        وزیراعظم نریندرمودی نے سلسلے وار میڈیا پوسٹ پر ان سبھی کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کئے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ قانون کے شعبے اور آئین کے تئیں اجول نکم کی والہانہ وابستگی مثالی ہے۔ انہوں نے ہرش وردھن شرنگلا کو ایک سفارتکار، دانشور، اور اسٹریٹجک مفکر قراردیا۔

        جناب سی سدانندن کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ان کی زندگی، جرأت اور نا انصافی کے سامنے نہ جھکنے کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ تعلیم، ادب، تاریخ اور سیاسیات کے شعبوں میں ڈاکٹر میناکشی جین کے کام نے علمی کاوشوں کو نمایاں طور پر آگے بڑھایا ہے۔ اس اعلان پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے، خصوصی سرکاری وکیل اجّول نِکم نے اسے فخر کا لمحہ قراردیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔