صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج ہریانہ کے شہر انبالہ میں فضائیہ کے اسٹیشن سے رافیل لڑاکا جیٹ طیارے میں اڑان بھری۔ یہ اڑان تقریباً 25 منٹ کی رہی۔ آج صبح فضائیہ کے اڈے پر پہنچنے پر صدرِ جمہوریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اِس سے قبل ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ، ہریانہ کے کابینہ کے وزیر Anil Vij اور انبالہ کے ڈپٹی کمشنر اجے سنگھ تومر اور کئی دیگر اہلکاروں نے محترمہ دروپدی مرمو کا خیرمقدم کیا۔ بھارتی مسلح افواج کی سپریم کمانڈر، صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے اِس سے قبل اپریل 2023 میں آسام کے Tezpur فضائیہ کے اڈے پر سُخوئی 30 – ایم کے آئی لڑاکا جیٹ طیارے میں اڑان بھری تھی۔
Site Admin | October 29, 2025 3:19 PM
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج ہریانہ کے شہر انبالہ میں فضائیہ کے اسٹیشن سے رافیل لڑاکا جیٹ طیارے میں اڑان بھری۔