صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج مہارشی والمیکی جینتی کے موقعے پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ آدی کوی والمیکی نے جو رامائن مرتب کی تھی، اُس میں بھگوان شری رام اور زندگی کی موزوں اقدار کی وراثت کی باعثِ تحریک داستان بیان کی گئی ہے۔ مہارشی والمیکی کو روحانی بیداری، اور رحمدلی کی علامت قرار دیتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے اُن کی جینتی پر نَمن کیا۔
محترمہ دروپدی مرمونے کہا کہ مہارشی والمیکی کا شمار بھارتی ثقافت کی بانی شخصیات میں ہوتا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ اپنے طرزِ عمل میں اُن کے نظریات کو اپنائیں گے۔x