صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اڈیشہ قانون ساز اسمبلی کے موسمِ سرما کے اجلاس کے پہلے دن آج شام، اُس کے ارکان سے خطاب کریں گی۔ ایوان کا یہ اجلاس آج صبح شروع ہوا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب صدرِ جمہوریہ اڈیشہ اسمبلی سے خطاب کریں گی۔ صدرِ جمہوریہ آج سے اپنی آبائی ریاست کے دو روزہ دورے پر رہیں گی اور اِس دوران وہ اڈیشہ اسمبلی کے کمرہ نمبر 11 میں بھی جائیں گی، جس چیمبر میں انہوں نے بطور لیجسلیٹر اپنی مدتِ کار کے دوران کام کیا تھا۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سال 2000 اور 2004 میں میوربھَنج ضلعے کے Rairangpur اسمبلی حلقے سے دو مرتبہ اڈیشہ قانون ساز اسمبلی کی رکن منتخب ہوچکی ہیں۔ انہیں BJD-BJP مخلوط حکومت میں دو اہم قلمدان دیئے گئے تھے۔ پہلے انہوں نے کامرس اور ٹرانسپورٹ کی وزیرِ مملکت اور بعد میں ماہی گیری اور مویشی پروری کی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔ x
Site Admin | November 27, 2025 3:04 PM
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اڈیشہ قانون ساز اسمبلی کے موسمِ سرما کے اجلاس کے پہلے دن آج شام، اُس کے ارکان سے خطاب کریں گی۔