صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اپنے دو روزہ دورے پر آج شام ممبئی پہنچ گئی ہیں۔ ہوائی اڈے پر اُن کا خیرمقدم گورنر سی پی رادھا کرشنن اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کیا۔ صدرِ جمہوریہ مرمو کَل ممبئی میں بھارت کے ریزرو بینک کی 90ویں یومِ تاسیس کی تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گی۔ بھارت کے ریزرو بینک نے اپنے باضابطہ سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور دیگر عمائدین بھی اس تقریب میں موجود ہوں گے۔ RBI کے گورنر سنجے ملہوترا خیرمقدمی خطاب کریں گے۔x
Site Admin | April 1, 2025 12:02 AM
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اپنے دو روزہ دورے پر ممبئی پہنچ گئی ہیں۔