صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گنیش چترتھی کے مبارک موقع پر آج عوام کو مبارکباد دی ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بھگوان گنیش انفرادی اور قومی ترقی کی راہ پر ملک کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے زور دے کر کہا کہ وہ ماحولیات کو نقصان نہ پہنچانے والے طرزِ زندگی کو اختیار کرتے ہوئے، ایک مضبوط اور خود کفیل ملک کی تعمیر کے تئیں عہدبند رہیں۔
وزیرِ اعظم مودی نے کہا ہے کہ دعاء کرتا ہوں کہ یہ مقدس موقع سب کیلئے خوشحالی لائے۔ انہوں نے یہ بھی دعا کی کہ بھگوان گنیش اپنے سبھی عقیدتمندوں کو خوشی، امن اور اچھی صحت سے نوازیں۔