December 7, 2025 10:02 AM | Prez PM Goa

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے شمالی گوا میں پیش آئے حادثے میں زندگیوں کے ضائع ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے شمالی گوا میں پیش آئے حادثے میں زندگیوں کے ضائع ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر مرمو نے اظہارِ تعزیت کیا اور امید کی کہ غمزدہ خاندانوں کو اس مشکل گھڑی میں غم کو برداشت کرنے کی طاقت ملے گی۔

صدر جمہوریہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

وزیراعظم نریندرمودی نے اس حادثے کو انتہائی غمزدہ کرنے والا بتایا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنھوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے۔

جناب مودی نے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی بھی تمنا کی۔ جناب مودی نے گوا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت سے صورتحال کے بارے میں بھی جانکاری لی اور کہا کہ ریاستی حکومت متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ سے دو۔دو لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔x