ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 10, 2025 9:56 AM | President Angola

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج لُواندا میں انگولا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔

           صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج Luanda میں انگولہ کی قومی اسمبلی میں ان کے ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔ وہ انگولہ میں بھارتی برادری کے آراکین کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی۔

          صدر جمہوریہ محترمہ مرمو نے کل انگولہ کے صدر Joao Lourenco کے ساتھ وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ محترمہ مرمو نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی حیثیت سے بھارت، انگولہ کے ساتھ پارلیمانی سطح پر تعاون بڑھا نے کا خواہشمند ہے۔

  انہوں نے مزید کہا کہ بھارت، انگولہ کو اپنے بہترین پارلیمانی تجربوں سے واقف کرانے کیلئے تیار ہے۔

صدر جمہوریہ محترمہ مرمو 8 سے 13 نومبر تک انگولہ اور Botswana کے دورے پر ہیں، کل وہ انگولہ کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ اور بھارت اور انگولہ کے روابط کی 39 ویں تقریبات میں شرکت کریں گی۔ اس کے بعد اپنے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت Botswana کے لئے روانہ ہو جائیں گی۔ کسی بھارتی صدر کا دونوں افریقی ملکوں کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔×