صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج صبح راشٹرپتی بھون کے اَمرت اُدیان کا افتتاح کریں گی۔ اَمرت اُدیان ہفتے کے روز صبح 10 بجے سے شام چھ بجے تک عام لوگوں کیلئے 14 ستمبر تک کھلا رہے گا۔
کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر 29 اگست کو کھلاڑیوں اور یومِ اساتذہ کیلئے 5 ستمبر کو اساتذہ کو اَمرت اُدیان میں خصوصی طور پر داخلہ دیا جائے گا۔
اَمرت اُدیان کا باغ کئی خصوصیات سے سجا ہوگا، جن میں بال واٹیکا، ہربل گارڈن، بونسائی گارڈن، سینٹرل لان، Long گارڈن اور سرکُلر گارڈن شامل ہیں۔ اَمرت اُدیان میں داخلہ مفت رہے گا اور یہ ہر پیر کے روز دیکھ بھال کیلئے بند رہے گا۔×