صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے گوا، کرناٹک اور جھارکھنڈ کا چار روزہ دورہ کریں گی۔ وہ آج شام گوا کیلئے روانہ ہوں گی۔ کل صدر مرمو کرناٹک میں واقعKarwar بندرگاہ سے ایک آبدوز میں کچھ دیر سفر کریں گی۔ پیر کے روز محترمہ مرمو جھارکھنڈ کے شہر جمشید پور میں OI Chiki Lipi کی صد سالہ تقریبات کو رونق بخشیں گی۔ OI Chiki رسم الخط کو رگھوناتھ مرمو نے 1925 میں سنتھالی زبان کیلئے ایجاد کیا تھا۔ OI Chiki سنتھائی قبائلی برادری کیلئے ایک غیر معمولی ثقافتی اور لسانی اہمیت کا حامل ہے اور یہ ان کی شناخت، ادب اور وراثت کو قائم رکھنے میں ایک اہم عنصر کے طور پر خدمت انجام دیتا ہے۔x
Site Admin | December 27, 2025 2:47 PM
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے گوا، کرناٹک اور جھارکھنڈ کا چار روزہ دورہ کریں گی