March 11, 2025 10:15 AM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج سینٹرل یونیورسٹی آف پنجاب اور ایمز بھٹنڈہ کی تقسیمِ اسناد کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے پنجاب اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ چندی گڑھ کے دو روزہ دورے پر رہیں گی۔ پنجاب کے اپنے اس دورے کے دوران محترمہ مرمو سینٹرل یونیورسٹی آف پنجاب اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس AIIMS بھٹنڈہ کے جلسۂ تقسیم اسناد کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔  ان دونوں تقریبات میں دیگر ممتاز شخصیات کے علاوہ محترمہ مرمو کے ساتھ پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ موجود رہیں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ سبھی مقامات پر سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

سینٹرل یونیورسٹی آف پنجاب میں صدر جمہوریہ ایک ہزار  31 پوسٹ گریجویٹ ڈگریاں اور 60 پی ایچ ڈی ڈگریاں تفویض کریں گی، جبکہ 43 گولڈ میڈل سے ہونہار طلباء کو سرفراز کریں گی۔ اس کے علاوہ پانچ ڈی لٹ کی ڈگریاں ان معزز ہستیوں کو دی جائیں گی، جنہوں نے اپنے متعلقہ شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں۔ ایمس میں صدر جمہوریہ MBBS، ڈاکٹر آف میڈیسن، ماسٹر آف سرجری اور ماسٹر آف ڈینٹل سرجری کے طلباء کو 72 ڈگریوں اور تمغوں سے سرفرار کریں گی۔ شام کے وقت صدر جمہوریہ موہالی میں ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی، جسے پنجاب کی حکومت نے ان کے اعزاز میں منعقد کیا ہے۔  پنجاب اور ہریانہ کے گورنر صاحبان، وزرائے اعلیٰ اور دیگر اہم شخصیات اس موقع پر موجود رہیں گی۔ کَل صدر جمہوریہ پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ کے 72 ویں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔