صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج تمل ناڈو میں سری پورم Vellore میں Ariyur نارائنی مندر گئیں۔ صدرِ جمہوریہ نے وہاں ایک Meditation Hall کا افتتاح کیا اورPerumal مندر میں پوجا ارچنا کی اور آرتی انجام دی۔ محترمہ دروپدی مرمو نے مندر میں Ganesha اور Sornalakshmi کی پوجا ارچنا بھی کی۔ گنیش جی کی مورتی ایک ہزار 800 کلوگرام چاندی سے بنی ہوئی ہے، جبکہ مندر کا گربھ گریہہ سونے سے سجا ہوا ہے۔
صدرِ جمہوریہ کا روایتی Purna Kumbh سے استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد مندر کے احاطے میں درخت لگانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ مندر 100 ایکڑ علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔ مندر کے احاطے میں ایک میڈیکل کالج اور اسپتال بھی ہے۔ اِس سے قبل تمل ناڈو کے گورنر آر این روی اور اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نیز ریاستی وزیروں نے اُن کا خیر مقدم کیا۔ صدرِ جمہوریہ آج Tirupati بھی جائیں گی۔x