صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدرِ جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، وزیرِ اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں نے آج سابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اِن رہنماؤں نے قومی راجدھانی میں واجپئی جی کی سَمادھی Sadaiv Atal جاکر پھول نذر کئے۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش، راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر جے پی نڈا، مرکزی وزراء کرن رجیجو، ارجن رام میگھوال اور جتیندر سنگھ کے علاوہ سابق ارکان پارلیمنٹ نے سابق وزیراعظم بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپئی جی کو پارلیمنٹ کے احاطے میں خراج عقیدت پیش کیا۔ معززین نے سموِدھان سدن میں اٹل بہاری واجپئی کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔×