صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدرِ جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کرسمس کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ یہ تہوار بنی نوع انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے عیسیٰ مسیح کی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔
نائب صدرِ جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس لوگوں کو اِس بات کیلئے راغب کرتی ہے کہ وہ معاشرے کو اور زیادہ ہم آہنگ اور مضبوط بنائیں۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج دلّی میں Cathedral Church of the Redemption جاکر Morning سروس میں شامل ہوئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرسمس کا جذبہ معاشرے میں امن و آتشی اور خیرسگالی کو فروغ دینے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ x