February 25, 2025 10:43 AM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، آج بہار، مدھیہ پردیش اور گجرات کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوں گی۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو تین ریاستوں کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوں گی، جو آج سے شروع ہو رہاہے۔ صدرِ جمہوریہ بہار، مدھیہ پردیش اور گجرات کا دورہ کریں گی، جو پہلی مارچ کو ختم ہوگا۔ اپنے دورے کے پہلے دن وہ آج پٹنہ میں پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال PMCH کے صد سالہ تقریب میں شرکت کریں گی۔ یہ تقریب پٹنہ میں باپو سبھاگار میں منعقد کی جا رہی ہے۔ صدرِ جمہوریہ آج دن میں بارہ بجے PMCH کے سابق اور موجودہ طلبا اور دیگر ڈاکٹروں سے خطاب کریں گی۔ صدر جمہوریہ کے دورے کے پیش نظر پٹنہ میں سیکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔