December 11, 2025 3:09 PM

printer

صدرِ جمہوریہ، وزیرِ اعظم اور دیگر رہنماؤں نے سابق صدر پرنب مکھرجی کو اُن کے یومِ پیدائش پر، انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

صدرِ جمہوریہ، وزیرِ اعظم اور دیگر رہنماؤں نے سابق صدر پرنب مکھرجی کو اُن کے یومِ پیدائش پر، انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں سابق صدر پرنب مکھرجی کو گلہائے عقیدت نذر کئے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی جناب پرنب مکھرجی کو، اُن کی یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور سوشل میڈیا پوسٹ پر، اُن کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جناب مکھرجی ایک عظیم مدبر اور اسکالر تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر نے دَسیوں سال تک عوامی زندگی میں ملک کی شاندار خدمت انجام دی۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب مکھرجی کی زندگی اور اُن کا کام ملک کے جمہوری سفر کو تحریک دیتا رہے گا۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سابق صدر کو آئین کی زبردست جانکاری حاصل تھی۔ جناب مکھرجی بھارت کے 13ویں صدر تھے۔ x